لاہور (کرائم رپورٹر) یس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد پولیس فورس کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا بروقت حل ہے۔تقریب میں پیش ہونے والے سات پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر ایس پی نے فوری کاروائی کی ہدایت دی۔ پولیس افسران و جوان اپنی درخواستوں کے سلسلے میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیں۔ ایس پی نے پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے پولیس لائن ہسپتال اور ڈے کئیر سنٹر کی سہولیات سے مستفید ہونے کی تلقین بھی کی۔