ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے افسر وں ، جوانوں کے مسائل سنے

 ڈے کئیر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی دستیاب :منزہ کرامت
 لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ پولیس افسران اور جوان اپنی درخواستوں کے سلسلے میں دفتر پیش ہو سکتے ہیں۔ ایس پی نے پولیس لائن ہسپتال اور ڈے کئیر سنٹر سے مستفید ہونے کی تلقین کی۔ ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز روزانہ چیک اپ اور علاج فراہم کر رہے ہیں جبکہ ڈے کئیر میں بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی دستیاب ہے۔ پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل کو فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے