وزیر اعلی مریم نواز ذاتی دلچسپی لیتے آزاد کشمیر کے لیے گندم کی ترسیل بحال کرائیں
3 ہزار ٹن گندم ٹرک پانچ روز سے میانوالی میں کھڑے ہیں،لاکھوں کا نقصان
ٹرکوں مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے گندم خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے
جس پر اہلِ آزاد جموں و کشمیر ان کے شکر گزار ہوں گے،صدر آزاد جموں و کشمیر فوڈ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سردار الطاف کی اپیل
مظفرآباد(آئی این پی )حکومت پنجاب نے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو ) سے خریدی گئی آزاد جموں و کشمیر کی 3 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ترسیل روک دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک آزاد جموں و کشمیر نے پاسکو سے گندم خریدی تھی تاہم ضلع انتظامیہ میانوالی نے ٹرکوں کو آگے جانے سے روک دیا، 3 ہزار ٹن گندم سے بھرے ٹرک گزشتہ پانچ روز سے میانوالی میں کھڑے ہیں جس کے باعث ٹرک مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ گندم خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے