واشنگٹن(آئی این پی )مشرق وسطی میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کم ہونے، عالمی رسد میں اضافے اور منڈی میں تیل کی وافر دستیابی کے امکانات کے باعث بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی منڈی کے اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 43 سینٹ کمی کے ساتھ 90.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 47 سینٹ کم ہو کر 81.58 ڈالر فی بیرل پر ہے۔این ایل آئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ماہر معاشیات تسویوشی اوینو نے کہا کہ رواں ماہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر تیل کی بہتات کے تاثر نے قیمتوں کو قابو میں رکھا ہوا ہے