پشاور(آئی این پی ) مشیرِ گورنر خیبر پختونخوا برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں باجوڑ کے نوجوانوں کی المناک اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ثمر ہارون بلور نے حادثے میں المناک موت کا شکار ہونے والے نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے نے متاثرہ خاندانوں کو شدید غم اور صدمے سے دوچار کر دیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، اللہ تعالی سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔