پروفیسر حکیم سید عمران فیاض
غربت و تنگدستی میں پسی عوام آخر کہاں جائے انکا کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک طرف حکومتی اداروں کی عدم توجہی دوسری طرف اس میں موجود کالی بھیڑوں کی من مانی نے متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ھے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ضروریات زندگی کی اشیاء آٹا۔ گھی۔ چاول۔ دالیں۔ انڈے۔ مصالحہ جات۔ سرف صابن۔ کپڑے۔ جوتیاں ۔ پٹرول۔ ایل پی جی گیس۔ لکڑیاں۔ مٹی کا تیل۔ سبزیاں۔ گوشت۔ پھل۔ ڈرائی فروٹ۔ ادویات وغیرہ حتکہ کوئی بھی چیز آپکو سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب نہیں ھوگی۔ کیونکہ مقرر کردہ نرخ فشوں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ھے کہ وطن عزیز میں برسراقتدار حکومت بھی ھے اس کے نیچے ادارے اور پرائیس کنٹرول کمیٹیاں بھی قائم ھیں لیکن پھر بھی عوام کو اشیائے ضروریہ میں ریلیف ندارد۔ آخر ایسا کیوں ھے ملک میں آئین کی حکمرانی کیوں نہیں۔
یہ بات بھی اظہرمن الشمس ھے کہ عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء سستے داموں ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف نظر آرھا ھے۔ حکومتی جاری کردہ پرائیس لیسٹ پر اشیائے صرف ملنا تو درکنار انھیں ناپ تول میں کمی سے بھی واسطہ پڑ رھا ھے۔ چھوٹا گوشت۔ بڑا گوشت اور چکن 1000 گرام لینے پر 850 سے 900 گرام مل رھا ھے۔ سبزیاں درجہ اول کی قیمت میں درجہ سوم مل رھی ھیں۔ وزیراعلی پنجاب کی عوام کو ریلیف کی باتیں لگتا ھے صرف کاغذوں تک محدود ھو کر رہ گئی ھیں۔ آخر عوام کی زندگی میں کب سکون کا لمحہ آئے گا۔ سفید پوش اور غریب طبقہ کیلئے اپنی زندگی کے دن گزارنا لوھے کے چنے چبانے کی طرح ھوگیا ھے۔ حکومت کی طرف سے بنائے گئے اکثر ماڈل سہولت بازار سہولت کی بجائے تکلیف بازار کا منظر پیش کر رھے ھیں۔ جس کے حوالے سے روزانہ خبریں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی زینت بن رھی ھیں۔ ماہ رمضان المبارک ھمیں اخوت , رواداری , بھائی چارے , اور ایک دوسرے کی تکلیفوں کے ازالے کا درس دیتا ھے۔ لیکن ھمارے میں سے اکثر لوگوں نے اس ماہ مقدس کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ھے۔ اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی ھے ۔جو کہ حکومتی اداروں کی سستی و نااھلی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ اس حوالے سے انجمن حقوق عوام پاکستان نے وزیراعلی پنجاب۔ چیف سیکرٹری پنجاب۔ کمیشنرز و ڈپٹی کمیشنرز اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ھے کہ وہ خدا کیلئے عوام کو حقیقی ریلیف فراھم کریں اور ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں اور کم از کم اپنی جاری کردہ پرائیس لیسٹوں پر تو عملدرآمد کروائیں۔ اور اداروں میں موجود بعض کالی بھیڑوں کو بھی نکیل ڈالیں جو در پردہ منافع خوروں کی پشت پناھی کر رھے ھیں اور اوپر سب اچھا کی رپورٹ بھجوارھے ھیں۔