بصیرپور:9افرادکی فائرنگ ،زمیندارزخمی

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی گائوں گرووالامیں9افرادنے فائرنگ کرکے زمیندارکوزخمی کردیا۔ عبدالحق،شریف اور شاہنواز نے ملحقہ اراضی سے زمیندارعبدالرزاق کے شیشم کے درخت کاٹ لئے جس نے قانونی کارروائی شروع کی تو انہوں نے اپنے بیٹوں رب نواز، اویس اور چارنامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ عبدالرزاق پرحملہ کرتے ہوئے سیدھی فائرنگ کی جس سے عبدالرزاق بائیں ہاتھ کی انگلیوں اور کہنی پر گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہوکرگرگیا جس پر ملزم فرارہوگئے۔ اطلاع ملنے پرایس ایچ او انسپکٹرعدنان رفیق نے موقع پرپہنچ کرزخمی عبدالرزاق کو ہسپتال پہنچایا۔بصیرپورپولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔