بصیرپور:3ڈاکوناجائزاسلحہ سمیت گرفتار،ساتھی فرار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی سعیدانورکی زیرنگرانی ایس ایچ او بصیرپورانسپکٹرفرخ حسین نے دھول فقیربخش موڑکے قریب ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر رائو اقبال،اعجازاوراشفاق ودیگرنفری کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم شمعون افراہیم،دلدارتاج اورقمرعباس کو تین پستولوں اورگولیوں سمیت گرفتارکرلیا جبکہ تین ڈاکوعباس،عبدل عرف ابی اور ساجدعرف ساجو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔