رواں تعلیمی سال میں ابھی تک بچوں پرتشددکے81سے زائدکیس رپورٹ ہو چکے
ڈنڈے سے بچوں پرشدیدتشددپرمتعلقہ اساتذہ کے خلاف ایف آئی آردرج ہوگی
لاہور(یواین پی)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں میں ڈنڈارکھنے پرسخت پابندی عائدکردی۔تعلیمی سال2024-25میں تشددکے70 سے زائدکیس رپورٹ ہوئے، رواں تعلیمی سال میں ابھی تک بچوں پرتشددکے81سے زائدکیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فیصلے کے مطابق آئندہ سے سکولوں میں ڈنڈارکھنے پرمتعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈنڈے سے بچوں پرشدیدتشددپرمتعلقہ اساتذہ کے خلاف ایف آئی آردرج ہوگی۔