186 کنکشن منقطع 70 لاکھ کے جرمانے،منقطع کنکشنز کے میٹرز قبضہ میں لے لئے گئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس کی سپیشل ٹیموں نے پنجاب، خیبر پختو نخوا اور اسلام آباد میں متعدد گیس چور پکڑلئے، چوری اور غیر قانونی استعمال پر 186 گیس کنکشن منقطع کردئیے گئے ، جنہیں 70 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 25 کنکشن منقطع، گیس چوری میں ملوث صارفین کو 28 لاکھ 80 ہزار کیجرمانے بھی کئے گئے۔ سوئی ناردرن انتظامیہ نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹرز قبضہ میں لے لئے، گیس چوری میں ملوث صارفین کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔