زمین تنازع پر نوجوان قتل

خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گا ئوں میں امداد اور رضوان نیاپنے ساتھیوں سیملکر محمود کونشانہ بنایا،مقدمہ
خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں میں زمین کے تنازع پر مخالفین نیفائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے، نواحی گا ئوں میاں علی ڈوگراں کے رہائشی جمشید نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کا بھائی محمود احمد گھر سے غائب تھا ،جس کی تلاش کے لئے وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ نکلا،جب وہ نہر کے قریب پہنچے تو انہوں نے دیکھا کے ملزم امداد اور رضوان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمود پر تشدد کر رہے تھے،بعد ازاں فائرنگ کرکے محمود کو قتل کر دیا اور انہیں باندھ کر فرار ہو گئے،محمود کے بھائی نے قتل کی وجہ زمین کا تنازع بتایا ہے،پولیس نے لاش قبضہ میں لیتے ہوئیتحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔