قصور(خصوصی رپورٹ) کھڈیاں کے نواح میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل، جبکہ دو کو شدید زخمی کردیا، زرعی زمین کے تنازع پر چور کوٹ کے رہائشی محمدعلی، ظفر جٹ وغیرہ نے دورانِ لڑائی شاکر ، صابر اور لیاقت کو فائر مارکر زخمی کردیا۔ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کھڈیاں منتقل کردیاگیا،جہاں 35 سالہ نوجوان صابر جان کی بازی ہار گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔