جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ اور نیٹ فلکس کی ویب سیریز اسکوئڈ گیم کی اسٹار جنگ ہو یان اور اداکار لی ڈونگ ہوئی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
جنگ ہو یان کی ایجنسی، سی روم انٹرٹینمنٹ نے تصدیق کی کہ دونوں اداکاروں نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور ان کی دوستی برقرار رہے گی۔جنگ ہو یان اور لی ڈونگ ہوئی نے 2016 میں اپنے تعلق کا اعتراف کیا تھا اور اپنے فنی کیریئر کے دوران ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی تھی، جس کے بعد دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔ جنگ ہو یان نے اسکوئڈ گیم کے ذریعے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، جبکہ لی ڈونگ ہوئی نے مختلف ڈراموں اور ویب سیریز، جیسے کہ کیسینو میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
اگست 2024 میں ایک ٹی وی شو کے دوران، لی ڈونگ ہوئی نے فخر سے بتایا کہ اسکوئڈ گیم کی مرکزی اداکارہ سیبیاک ان کی نئی گرل فرینڈ اور بہترین دوست ہیں۔ یہ بیان مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا، اور اب جنگ ہو یان اور لی ڈونگ ہوئی کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔