رومیسہ خان نے لڑکوں سے دوستی نہ رکھنے کی وجہ بتا دی

رومیسہ خان نے لڑکوں سے دوستی نہ رکھنے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک: پاکستان کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ وہ اب صرف لڑکیوں سے ہی دوستی رکھتی ہیں۔

رومیسہ خان، جو "چاند تارہ" اور "حادثہ" جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، علی سفینہ کے شو میں اپنی زندگی کے کچھ ذاتی پہلوؤں پر بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ زیادہ تر لڑکوں کے ساتھ گھل مل کر رہتی تھیں کیونکہ لڑکیوں کے ساتھ ان کی زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی سوچ میں تبدیلی آئی اور اب وہ اپنی بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی رکھتی ہیں۔رومیسہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگرچہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ان سے ملاقات بھی کرتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی دوست نہیں ہے۔ انسٹاگرام پر بھی رومیسہ لڑکیوں سے تو کھل کر بات کرتی ہیں، مگر لڑکوں کے ڈی ایم سے اجتناب کرتی ہیں۔اس انکشاف کے ساتھ رومیسہ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کیں، جس نے ان کے مداحوں کو مزید حیران کن اور دلچسپ معلومات فراہم کیں۔