احتجاجی دھرنے کے لئے پریڈ گرائونڈ یا پشاور موڑ کی پیشکش کو پی ٹی آئی رہنمائوں نے مسترد کردیا‘بانی کی پہلے رہائی کا مطالبہ برقرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرت کا پہلا نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا، جس میں اپوزیشن جماعت کی قیادت بانی پی ٹی اُئی عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم رہی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو احتجاجی دھرنے کے لئے پریڈ گرائونڈ یا پشاور موڑ کی پیشکش کی، جسے پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف موجود تھے۔
مذاکرات ناکام