لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شیراکوٹ میں اعجاز سے1لاکھ30 ہزار روپے اور موبائل فون۔باغبانپورہ میں شاہد سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,غالب مارکیٹ میں اسد سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں نصیر سے1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون,ٹاون شپ میں شکور سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں وسیم سے 70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شمالی چھاونی اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی راوی روڈ اور مسلم ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔