لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ہے گلبرگ پولیس نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے حراست میں لیا گیاملزمان ضلع اوکاڑہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھیملزمان کا گلبرگ کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان عبداللہ اور احسن سے 1 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع دی ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق نوجوان نسل کی بربادی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،