مرغزارکالونی میں ہائی ایکسٹینشن وائر سے گھر میں آگ لگ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں بجلی کی تارگرنے سے2بھائی جھلس گئے بتایا گیا ہے کہ ہنجروال حسنین پارک مرغزارکالونی میں بجلی کی تارگرنے سے2بھائی 5سالہ محسن اور10سالہ ابوبکر جھلس کر زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایکسٹینشن وائر گھرپرگرنیکاواقعہ حسنین پارک مرغزارکالونی میں پیش آیاہائی ایکسٹینشن وائر گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمرجنسی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔حادثے میں دو بچے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی بچوں میں 5سالہ محسن اور10سالہ ابوبکرشامل ہیں۔