لاہور میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

فیکٹری ایریا اور ساندہ سے گاڑیاں ، داتا دربار اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں اجمل سے 2لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون،برکی میں عثمان سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون۔انارکلی میں امتیاز سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں مظہر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون۔غازی آباد میں مختار سے2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. فیکٹری ایریا اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ داتا دربار اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔