فرخ ،نشترکالونی میں رضوان ،اسلام پورہ میں اخلاق کو ڈاکووں نے لوٹ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مسلم ٹاون میں فرخ سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،نشترکالونی میں رضوان سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون۔اسلام پورہ میں اخلاق سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں نسیم سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون۔مصطفی آباد میں سکندر سے1لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔انارکلی اور فیصل ٹاون سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی بادامی باغ اور ٹاون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔