لاکھوں روپے ، زیورات موبائل فونز لوٹ لئے ، موٹرسائیکل گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق برکی میں ذوالفقار سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,نواب ٹاون میں شہزاد سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,نوانکوٹ میں عابد سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,ٹاؤن شپ میں اسفند سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون, لاری اڈا میں ارسلان سے65ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. باغبانپورہ اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال بھاٹی گیٹ اور ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔