پرانے آئی فون استعمال کرنیوالے کروڑوں صارفین خطرے سے دو چار

 ہیکنگ ٹول ڈارک سورڈ لیک، ڈیٹا اور دیگر معلومات پر سنگین خدشات پیدا ہوگئے
 ٹول کو استعمال کرنے کیلئے اعلی تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں ، ہیکرز منٹوں میں حملہ کرسکتے ہیں
نیویارک (آئی این پی) ایک خطرناک آئی فون ہیکنگ ٹول ڈارک سورڈ کے لیک ہونے کے بعد دنیا بھر میں ایپل صارفین کے ڈیٹا اور دیگر معلومات پر سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ ایک کی رپورٹ کے مطابق یہ جاسوسی سافٹ ویئر انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہوچکا ہے جس کے باعث ہیکنگ کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سافٹ ویئر گٹ ہب پر شائع کیا گیا جہاں سے اسے آسانی سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے اعلی تکنیکی مہارت کی ضرورت نہیں جس کی وجہ سے عام ہیکرز بھی چند منٹوں میں حملہ کرسکتے ہیں