دبئی میں اغوا اور تشدد؟ لاپتہ ماڈل شدید زخمی حالت میں ملنے پر ہنگامہ

دبئی میں اغوا اور تشدد؟ لاپتہ ماڈل شدید زخمی حالت میں ملنے پر ہنگامہ

دبئی میں 20 سالہ اونلی فینز سیکس ماڈل ماریہ، جو 10 دن سے لاپتہ تھی، شدید زخمی حالت میں سڑک کے کنارے پائی گئی۔

ماریہ، جو یوکرین سے تعلق رکھتی ہے، 9 مارچ کو متحدہ عرب امارات میں سیکس پارٹی کے لئے مدعو ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی۔ اس کی اہلخانہ کو تشویش اس وقت ہوئی جب وہ دبئی سے تھائی لینڈ جانے والی اپنی طے شدہ پرواز میں نہیں پہنچی۔19 مارچ کو ماریہ کو دبئی کی ایک سڑک پر شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ اس کے جسم کی کئی ہڈیوں، بشمول ریڑھ کی ہڈی، ہاتھوں اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں۔

اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی بھی سرجری کی حالت میں ہے۔ دبئی پولیس نے ماریہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسپتال میں ہے اور علاج جاری ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس واقعہ کے پیچھے کی حقیقت کا پتہ چلایا جا سکے۔