حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش تسلیم کرلی

تحریک انصاف سے بات کرنیکی ذمہ داری چیئرمین پی پی کو ہی دیدی
 سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں حرج نہیں ،رانا ثنا اللہ کی گفتگو 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش تسلیم ہوئے تحریک انصاف سے بات کرنیکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ایک سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھا پیکا قانون کی ضرورت ہے اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے۔