عیدالفطر پر پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی توقع

عیدالفطر پر پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی توقع

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں قیمتوں میں کمی کی توقع

عالمی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی متوقع ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 ڈالر 40 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔ اسی طرح، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں 60 سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔پاکستان میں عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 3 روپے 18 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 3 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین پر کیا جائے گا۔