ٹینکر نے مزید 3افراد قتل کر دیئے اس پر قانون سازی ہونی چاہیے ، پی ٹی آئی کو مکمل طور پر ایم کیو ایم میں ضم ہو جائے،خطاب
حیدر آباد(آئی ا ین پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ٹینکر نے کراچی میں مزید 3افراد قتل کر دیئے اس پر قانون سازی ہونی چاہیے،ڈی آئی جی کراچی کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کریں، اگر ایک بھی ڈمپر کا حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفیٰ دے دوں گا۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹریفک گردی دہشت گردی سے کم نہیں، ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے ساتھ بنائیں گے، میرے آواز اٹھانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہر روز نئی فلم بنا رہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت اور ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، جو ہمارے ہی بچوں کو کچل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میئر کراچی کو ان کے زیر نگرانی دے دیا جائے تو شہر کی پرانی سڑکیں فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی۔ گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ایم کیو ایم میں مکمل طور پر ضم ہو جائے تاکہ سندھ کی سیاست میں مزید استحکام آ سکے۔