اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے کئی عام بیماریوں کا علاج مشکل ہو چکا ہے۔قومی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جراثیم ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ دوائیں اب پہلے جیسی موثر نہیں رہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2023میں 64فیصد مریضوں پر ایک اہم دوا بے اثر ہو چکی تھی، جب کہ 2024میں یہ تعداد 68فیصد تک جا پہنچی۔