پاکستان 204 ممالک میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر ہے، ہر سال دو سے تین لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری یا نامکمل استعمال کی وجہ سے عوامی صحت پر شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق پاکستان 204 ممالک میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے لحاظ سے 29 ویں نمبر پر ہے، ہر سال ملک میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (اے ایم آر) کی وجہ سے تقریبا دو سے تین لاکھ ا فراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئی سی یوز میں ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن کے انفیکشن ملٹی ڈرگ-مزاحم جراثیم کی وجہ سے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو یہ جراثیم جلد موت کی بڑی وجہ بن سکتے ہیں