وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا

 تمام افغان طلباء  کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے:وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل  کا سیکرٹری داخلہ کو خط
    پشاور(یواین پی)وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا ہ کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، خیبرپختونخوا ہ میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔