کچہری کے باہر 2 افراد قتل

ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا،قربان بھی بھینٹ چڑھ گیا،ایک زخمی ،ملزم فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں کچہری کے باہر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل سمیت ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ میں کچہری کے باہردوہرے قتل کی واردات میں65سالہ ظفراقبال اور قربان علی کوگولیاں مارکرقتل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران کا کہنا تھا کہ مقتول ظفراقبال کالاخطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھااور فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ کارپرسوار حملہ آوروں نے گاڑی کے اندر سے ہی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔