گرین ٹائون :قتل کاڈراپ سین، بیوی اور آشناملوث

ملزمہ قیصرہ کااعتراف جرم ، آشنا رضوان بھی گرفتار،شادی کرناچاہتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر )گرین ٹائون کے علاقے میں شہری آصف کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ بیوی نے آشنا کیساتھ ملکر خاوند کو قتل کیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کیساتھ ملکر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ملزم رضوان شاہ مقتول کے پاس کام کرتا تھا۔ ملزم نے آصف کو اسکے کارخانے میں قتل کیا اورلاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینکی۔ مقتول کی بیوی رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ آصف کے اغوا کا مقدمہ اسکی بیوی نے ہی 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔ملزمہ پولیس کے سامنے خاوند کے اغوا کا ڈرامہ کرتی رہی۔لاش ملنے پرپولیس نے شک پر قیصرہ کو حراست میں لیا تو ملزمہ نے آشنا کیساتھ ملکر خاوند کے قتل کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے آشنا رضوان کو بھی حراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔