خطرناک اشتہاری اور وہیکل سنیچر گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی پنجاب کا اشتہاری ملزمان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سی سی ڈی رحیم یار خان نے کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں مطلوب انتہائی خطرناک دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان زبیر اور زنیر نے گزشتہ سال باپ اور بیٹے کو سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ سی سی ڈی رحیم یار خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وہیکل سنیچر گینگ کو بھی گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چھینی گئی گاڑی برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لا کر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔