موبائل سنیچر پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچر دھر لیا ۔پولیس کے مطابق شہری نے 15 کال کی ایک شخص الممتاز روڈ ملت چوک سے موبائل چھین کر فرار ہوگیا ہے۔ ملت پارک پولیس نے حلیہ کی نشاندہی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ملزم شہباز سے19 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرکے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیاگیا۔