28ہزار دکانداروں کو جرمانے، 35کیخلاف مقدمات درج ، سیکرٹری پرائس کنٹرول
چینی مہنگی بیچنے پر 3345افراد کیخلاف کارروائی، مصنوعی مہنگائی پر 191پکڑ ے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی،گراں فروشی پر 28 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے اور نوٹسز جاری کیے گئے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق 5 ہزار 619 افراد گرفتار جبکہ 35 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، 32 ہزار 297 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 1186 افراد گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے،42 افراد گرفتار ،1 لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کیے، علاوہ ازیں چینی کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد فروخت پر 3345 افراد کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، مصنوعی مہنگائی کرنے پر 191 افراد گرفتار،24 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔