بجلی سستی کرنے سے مہنگائی مزید کم ہوگی :نوازشریف

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی اور کم ہوگی، ملک کی اکانومی میں بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے۔نواز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کی زندگی میں آسانی لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوششوں سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔نواز شریف نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی کے صوبائی سطح پر اجلاس بلا کر عوام کے ریلیف کے حکومتی اقدامات کی تحسین کرنے کی ہدایت کی ہے۔