لاہور (کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 57 خلاف ورزیوں پر 9 دکانیں سیل اور بھاری جرمانے کیے۔ ترجمان کے مطابقڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں اور بنیادی اشیا کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ کے کنٹرول روم یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔