اسلام آباد (آئی این پی) علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں جمع کرائی گئی دستاویزات بانی پی ٹی آئی سے دستخط کے بعد واپس کرانے کی استدعا کی ۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے سلمان صفدر اور دیگر وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے۔درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاورآف اٹارنی پر دستخط ضروری ہیں