بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیری عوام کا یوم سیاہ منانا مزاحمت کا نشان بن گیا

بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیری عوام کا یوم سیاہ منانا مزاحمت کا نشان بن گیا

مقبوضہ کشمیر میں ہر سال 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری عوام یوم سیاہ مناتے ہیں، جسے وہ ایک مزاحمتی اقدام اور بھارت کی غیرقانونی آئینی نفاذ کی یاد دہانی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

سالانہ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری علاقوں میں شٹر ڈاؤن اور پرامن احتجاج دیکھنے میں آتا ہے۔ اس سال بھی کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔وادی نیلم میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے آزادی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سول سوسائٹی، طلبہ، وکلاء اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا مقصد بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف عوامی آواز بلند کرنا اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی جدوجہد پر مبذول کرانا تھا۔سیکورٹی فورسز نے ہڑتال کے دوران علاقے میں تعینات رہیں اور پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔