6، 7 اور 8 فروری کو بسنت صرف لاہور میں ہو گی

6، 7 اور 8 فروری کو بسنت صرف لاہور میں ہو گی

ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی تقریبات صرف لاہور میں منعقد ہوں گی اور ننکانہ صاحب کی حدود میں کسی قسم کی پتنگ بازی یا پتنگ مینوفیکچرنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ اعلان ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت کائٹ فلائنگ سے متعلق اہم اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ جلاس میں بسنت کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے، تاکہ قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صرف لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اور دیگر شہروں میں بسنت کے انتظامات نہیں ہوں گے۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور بسنت کے موقع پر ممکنہ حادثات سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔