کوئٹہ میں 13 تا 15 فروری بسنت کی تقریبات، پتنگ بازی اور ثقافتی سرگرمیاں

کوئٹہ میں 13 تا 15 فروری بسنت کی تقریبات، پتنگ بازی اور ثقافتی سرگرمیاں

لاہور کے بعد بسنت کا تہوار وادی کوئٹہ میں بھی پہنچ گیا ہے، جہاں شہری 13 سے 15 فروری تک پتنگ بازی اور ثقافتی تقریبات میں حصہ لیں گے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بسنت کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پتنگ بازی، موسیقی اور مقامی ثقافتی رنگ نمایاں ہوں گے۔ بازاروں میں بسنت کی اشیا کی فروخت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور نوجوان طبقہ تہوار کو لے کر خاصا پرجوش ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت نہ صرف خوشی کا باعث ہے بلکہ سماجی ہم آہنگی اور شہر کے مثبت تشخص کو بھی فروغ دیتا ہے۔ تاہم، بعض شہریوں نے زور دیا کہ تقریبات قانونی اور محفوظ دائرے میں رہیں تاکہ ماضی کی تلخ یادیں دوبارہ نہ دہرائی جائیں۔منتظمین کے مطابق یہ تقریبات شہریوں کو روزمرہ کے مسائل سے عارضی نجات اور خوشیوں کے رنگ فراہم کریں گی اور کوئٹہ میں ثقافتی سرگرمیوں کے نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتی ہیں۔