لاہور میں بسنت کی تیاری: 100 محفوظ کیمپس سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز تقسیم

لاہور میں بسنت کی تیاری: 100 محفوظ کیمپس سے 10 لاکھ سیفٹی راڈز تقسیم

بسنت کی تیاری کے سلسلے میں لاہور میں 100 محفوظ بسنت کیمپس کے ذریعے شہریوں میں سیفٹی راڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

 اس منصوبے پر مجموعی طور پر 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اور تقریباً 10 لاکھ سیفٹی راڈز شہریوں تک پہنچائے جائیں گے۔

شہر کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے:

ریڈ زون: اندرون لاہور سمیت 48 علاقے شامل
ییلو زون: اچھرہ سمیت 32 علاقے شامل
گرین زون: لبرٹی سمیت 20 علاقے شامل
تینوں زونز کی اہم شاہراہوں پر سو روڈ سیفٹی کیمپس فعال کیے گئے ہیں، جہاں ضلعی انتظامیہ، ٹریفک اور ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی۔ موٹر سائیکل، لوڈر اور رکشہ بغیر ہیلمٹ کے ان زونز میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے انٹر سٹی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے شیخوپورہ، مریدکے، شرقپور سے اندرون شہر، رائیونڈ، مانگا سے ٹھوکر تک اور قصور سے چونگی امرسدھوتک کے راستوں پر فری شٹل بس سروس فراہم کی جائے گی۔کل 695 بسیں شہریوں کو مفت شٹل سروس مہیا کریں گی تاکہ وہ محفوظ اور آسان آمدورفت کر سکیں۔