وادی تیراہ کو خالی کرنے کے دعوے بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں ، وفاقی حکومت

مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے
اسلام آباد(آ ئی این پی ) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی وادی تیراہ کو مبینہ طور پر فوج کے احکامات پر خالی کرنے کے دعوئوں کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا ہے ۔وزارت اطلاعات و نشریات نے اتوار کو ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ان گمراہ کن خبروں کا نوٹس لے لیا ہے جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مقاصد کے تحت کئے جا رہے ہیں، جن کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، سکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے۔ وفاقی حکومت یا مسلح افواج کی جانب سے وادی تیراہ کو خالی کروانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا