پاکستان، سری لنکا پہلا ٹیسٹ: ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9سے 13نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ دوپہر 2 بجے سے مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ پی سی بی گیلری کا یومیہ ٹکٹ 800 روپے اور پلاٹینم باکس کا ٹکٹ 8 ہزار روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔