ڈسکوزبجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نقصانات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں: نیپرا
لاہور: (خصوصی رپورٹ): نیپرا نیبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 2024-25جاری کردی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کاقومی خزانیکو مجموعی طورپر472 ارب کا نقصان ہوا۔ بجلی کمپنیوں کے یہ نقصانات ترسیل اورتقسیم سمیت کم ریکوی کی مد میں ہوئے، بجلی کمپنیوں کی ترسیل اورتقسیم کی مد میں ایک سال میں265 ارب کا نقصان ہوا،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کم ریکوری کی مد میں207ارب روپیکانقصان ہوا، نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈسکوزبجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نقصانات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں،ترسیل اورتقسیم کینقصانات پاورسیکٹر کے لییایک مستقل چیلنج ہے،نیپراکابجلی کمپنیوں کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پراظہار تشویش ہے۔ بجلی بلوں کی کم ریکوری پربھی تشویش ہے۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات سیسرکلرڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔