سابق امریکی وزیر خزانہ سمرز ہارورڈ سے مستعفی، ایپسٹین تعلقات کے بعد

سابق امریکی وزیر خزانہ سمرز ہارورڈ سے مستعفی، ایپسٹین تعلقات کے بعد

سابق امریکی وزیر خزانہ اور اقتصادیات کے ماہر لارنس ہنری سمرز  جو 1999 سے 2001 تک امریکا کے وزیر خزانہ رہے اور 2001 سے 2006 تک ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر بھی رہے، نے ہارورڈ میں اپنے حالیہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

سمرز نے 2009 سے 2010 تک امریکا کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ان کے مستعفی ہونے کی وجہ ایک ویڈیو ہے جس میں وہ طلبہ کے سامنے اعتراف کرتے نظر آئے کہ ان کا سابق مجرم جیفری ایپسٹین ے تعلق رہا ہے۔ اس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں۔سمرز اس سال کے آخر تک عہدہ چھوڑیں گے، لیکن اس دوران وہ چھٹیوں پر رہیں گے۔