لندن(آئی این پی )برطانیہ میں چاکلیٹ کی چوریوں میں نمایاں اضافے کے بعد متعدد دکانوں اور سپر مارکیٹس نے چاکلیٹ بارز کو پلاسٹک کے لاک باکسز میں بند کرنا شروع کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی چاکلیٹ اب سب سے زیادہ چوری ہونے والی اشیا میں شامل ہو چکی ہے۔ ماہرینِ صنعت نے خبردار کیا ہے کہ چوری شدہ چاکلیٹ بعد ازاں دوبارہ فروخت کی جاتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے