7 افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست آسام میں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا  رپورٹ کے مطابق  واقعہ  کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کا موقف ہے کہ کم از کم 7 افراد نے ایک ایک کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اسے 10ہزار روپے ایک اکائونٹ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا۔متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سلچر شہر سے چند کلومیٹر دور بائی پاس روڈ پر ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک مردوں کا ایک گروپ نمودار ہوا، جنہوں نے گاڑی میں سے دونوں کو نکالا اور چاقو کی نوک پر خاتون کے بوائے فرینڈ کے سامنے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ سلچر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2 ملزمان کی شناخت کی ہے اور ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے