واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاست میری لینڈ میں ایک 27 سالہ بھارتی خاتون کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل خاتون کے سابق بوائے فرینڈ نے کیا اور واردات کے بعد وہ بھارت فرار ہوگیا۔ہاورڈ کائو نٹی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نکیتھا گوڈیشالا کے نام سے ہوئی، جو ایلی کاٹ سٹی میں مقیم تھیں اور بطور ڈیٹا اینڈ اسٹریٹجی اینالسٹ کام کر رہی تھیں