کراچی (آئی این پی )مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل ساتویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر 541262 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونے کے بھائو 1114 روپے کے اضافے سے 464044 روپے ہوگئے۔ پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے بڑھکر 9554 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13ڈالرمہنگا ہوکر 5185 ڈالر کا ہوگیا۔