رضاکارانہ طور پر واپس جانیوالے افراد کے ساتھ ساتھ وہ بھی شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا گیا
پشاور (آئی این پی )گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے تاہم انخلا کا عمل تاحال جاری ہے۔اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔ ، ان میں رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افراد کے ساتھ ساتھ وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس عرصے کے دوران تقریبا 2 لاکھ 4 ہزار افغان شہریوں کو جبری طور پر بے دخل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی، جبکہ رجسٹرڈ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سہولت کاری بھی فراہم کی جا رہی ہے